وفاقی بلدیاتی اداروں کو ترقیاتی فنڈز استعمال سے روکنے کا حکم برقرار

وفاقی بلدیاتی اداروں کو ترقیاتی فنڈز استعمال سے روکنے کا حکم برقرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام(آن لائن)اسلام آباد ہائی کورٹ نے مئیر اسلام آباد سمیت بلدیاتی اداروں کو اختیارات اور فنڈز نہ دینے کے خلاف کیس میں بلدیاتی اداروں کو ترقیاتی فنڈز کے استعمال سے روکنے کا حکم برقرار رکھتے ہوئے حکومت سے تحریری جواب طلب کر لیا۔ (بقیہ نمبر27صفحہ12پر)

چیف کمشنر عامر احمد علی نے عدالت کو بتایا کہ اسلام آباد میں فوڈ اتھارٹی سمیت ڈویلپمنٹ کے لیے نیا ادارہ بنارہے ہیں۔عدالت نے لوکل گورنمنٹ کمیشن کو بھی جواب جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔کیس کی سماعت جسٹس محسن اختر کیانی نے کی۔وزیراعظم کے معاون خصوصی سی ڈی اے و چیئرمین لوکل گورنمنٹ کمیشن علی نواز اعوان کے علاوہ چیف کمشنر و چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد،مئیر اسلام آباد شیخ انصر عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔عدالت نے مئیر اسلام آباد کی معطلی کے کمیشن کے فیصلے پر حکم امتناع کے علاوہ وزارت داخلہ کو اسلام آباد کے بلدیاتی اداروں کوفنڈز جاری نہ کرنے کا حکم برقرار رکھا۔چیئرمین سی ڈے اے نے عدالت کو بتایا کہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن کو اب تک 19ارب روپے کا قرض دے چکے ہیں اس کے علاوہ سی ڈی اے ملازمین کے ساتھ میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے ملازمین کو تنخواہیں بھی دے رہے ہیں۔ کیس کی سماعت دو ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی گئی۔
حکم برقرار