بڑے سٹورز پر ایک ہفتے بعد پلاسٹک بیگ نظر نہ آئیں، ہائیکورٹ کی پنجاب حکومت کو وارننگ

  بڑے سٹورز پر ایک ہفتے بعد پلاسٹک بیگ نظر نہ آئیں، ہائیکورٹ کی پنجاب حکومت ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے بڑے ڈیپارٹمنٹل سٹورز پر پلاسٹک بیگ کے استعمال کے خلاف دائردرخواست پرحکومت پنجاب کوعمل درآمدرپورٹ پیش کرنے کاحکم دیتے ہوئے مینوفیکچررزکی جانب سے کیس میں فریق بننے کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ عدالت نے حکومت کو ہدایت کی کہ ایک ہفتے کے بعدبڑے ڈیپارٹمنٹل سٹورز پر پلاسٹک بیگز نظر نہیں آنے چاہئیں،عدالت نے ماحولیاتی ٹربیونل کے غیر فعال ہونے کے معاملہ پر بھی حکومت اور محکمہ ماحولیات سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔پلاسٹک بیگ مینو فیکچررزکی طرف سے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ عدالتی فیصلے سے کاروبار بند ہوجائے گا،جس پر فاضل جج نے کہا کہ مینوفیکچررز حکومت سے رجوع کریں۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ پلاسٹک بیگز زہر بنتے جارہے ہیں،ساری دنیا میں پلاسٹک بیگز کا استعمال ختم ہو چکا ہے، دیگر ملکوں میں بڑی بڑی کمپنیاں خود کو گرین کمپنیوں کی طرف لے جا رہی ہیں،ڈیپارٹمنٹل سٹورز خود سے کچھ کیوں نہیں کرتے، کیا ان کو بتانا پڑے گا کہ انہوں نے کیا کرنا ہے۔ عدالت نے کہا کہ ہمارے سمندر ختم ہو رہے ہیں، سمندر پوری دنیا کو خوارک دیتے ہیں۔اس کیس کی مزید سماعت 28 فروری کو ہو گی۔
پلاسٹک

مزید :

صفحہ آخر -