بھارتی نژاد جرمن لڑکی نے سیالکوٹ آکر پاکستانی نوجوان سے شادی کر لی

بھارتی نژاد جرمن لڑکی نے سیالکوٹ آکر پاکستانی نوجوان سے شادی کر لی
بھارتی نژاد جرمن لڑکی نے سیالکوٹ آکر پاکستانی نوجوان سے شادی کر لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سیالکوٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی نژاد جرمن سکھ لڑکی نے اسلام قبول کر کے پاکستانی نوجوان سے شادی کر لی۔
نجی ٹی وی جیو نیوزکے مطابق ٹریبیون کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ جسپریت کور نامی خاتون نے علی ارسلان کے ساتھ نکاح کر لیا، انہوں نے نکاح سے قبل جامعہ حنفیہ سیالکوٹ میں سینئرپارلیمینٹرین حافظ صاحبزاہ حامد رضا کے ہاتھوں اسلام قبول کیا۔
بھارتی پنجاب کے شہر لدھیانہ سے تعلق رکھنے والی جسپریت کور نے اسلام قبول کرنے کے بعد اپنا نام زینب رکھا ہے۔دونوں کی دوستی اور ملاقات بیرون ملک ہوئی جس کے بعد علی ارسلان نے جسپریت کور کو پاکستان آنے کی دعوت دی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ بھارتی نژاد خاتون 16 جنوری کو مذہبی یاترا کے لئے پاکستان آئی تھیں جبکہ اب ان کی شادی ہوگئی ہے، انہیں اب 15 اپریل تک سنگل انٹری ویزا جاری کیا گیا ہے۔ زینب (جسپریت کور) کے پاس بھارتی پاسپورٹ ہے جو اس نے میونخ جرمنی میں حاصل کیا، ان کے والدین بھارتی ہیں جو کہ جرمنی میں قیام پذیر ہیں۔