خیبر پختو نخوا اسمبلی کا اجلاس بلانے کا اگلے 5 روز تک کوئی امکان نہیں،ذرائع کا دعویٰ
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن )خیبر پختو نخوا اسمبلی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ ابھی تک نہیں ہوسکا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ گورنر کے پی غلام علی کا اسمبلی اجلاس سے متعلق چیف سیکرٹری سے رابطہ ہوا ہے تاہم چیف سیکرٹری نے اسمبلی اجلاس سے متعلق لا علمی ظاہر کی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر غلام علی نجی مصروفیات کے باعث 4 روز کے لئے شہر سے باہر چلے گئے ہیں جس کے پیش نظر خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس بلانے کا ابھی تک فیصلہ نہ ہوسکا ہے۔ذرائع کے مطابق اگلے 5 روز تک صوبائی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا کوئی امکان نہیں، اراکین اسمبلی کی بڑی تعداد سپیکر ہاو¿س سمیت پشاورمیں موجود ہے۔
واضح رہے کہ الیکشن کے بعد 21 دن کے اندراسمبلی اجلاس بلانا آئینی تقاضا ہے اور آئین کے مطابق 21 دن 29 فروری کو پورے ہوں گے