پاکستان کی کامیاب سفارت کاری

پاکستان کی کامیاب سفارت کاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مکرمی !بہت عرصے کے بعد پاکستان کے حوالے سے حوصلہ افزا خبریں غیر ملکی اخباروں کی زینت بن رہی ہیں۔ سعودی،ایران تنازعہ میں پاکستان کے امن مشن کے حوالے سے الجزیرہ، ٹائمز آف انڈیا، خلیج ٹائمز، نیو یارک، ٹائمز میں سرخیاں دیکھ کر اچھا لگا۔ ایران تو مذاکرات پر آمادہ بھی ہو گیا۔ اب پاکستان کی جانب سے فوکل پرسن مقرر کرنے کی تیاری ہے۔ اس کامیاب سفارت کاری اور دشمنوں کے عزائم پر ضرب کاری لگانے کے لئے عسکری و سول قیادت داد کی مستحق ہیں۔ پاکستان ایک بار پھر لائم لائٹ میں آ گیا۔ یہ پیغام کیا کم ہے کہ بظاہر کوئی Leverageنہ ہونے کے باوجود پاکستان اس خطے پہ گہرا اثر و رسوخ رکھتا ہے۔ بھارت کے لئے بھی اس مشن میں بہت سے اشارے پنہاں ہیں۔ اب وقت ہے کہ پاکستان اپنے عسکری و اقتصادی مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے ایران سے اٹھنے والی پابندیوں کا فائدہ اٹھائے اور کسی غیر ضروری جنگ میں حصہ نہ ڈالے، البتہ مشرق وسطیٰ میں امن قائم کرنے کیلئے اپنا حصہ ڈالتا رہے۔(قراۃ العین فاطمہ، لاہور)

مزید :

اداریہ -