کسی قومی ادارے کو کسی صور ت پرائیویٹ نہیں ہونے دیں گے،سجاد بلوچ

کسی قومی ادارے کو کسی صور ت پرائیویٹ نہیں ہونے دیں گے،سجاد بلوچ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (جنرل رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ لیبر ونگ پنجاب کے صدر سجاد بلوچ نے مختلف ادارے کے مزدورراہنماؤں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم کسی بھی قومی ادارے کو کسی بھی صور ت پرائیویٹ نہیں ہونے دیں گے انہوں نے کہا کہ حکومت 68 اداروں کو پرائیویٹ کرکے مزدوروں کو بھکاری بنانا چاہتی ہے۔ حکمران قومی اداروں کو اپنے من پسند لوگوں کو سستے داموں فروخت کرنا چاہتے ہیں جو ہم کسی بھی صورت قبول نہیں کریں گے




حکمران لوگوں سے روزگار چھین کر انہیں خودکشیوں پر مجبور کررہی ہے غریب کا بچہ بھوک سے مررہا ہے کرپٹ حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے حکمران بے حس ہوچکے ہیں حکمران اپنی کرپشن کو چھپانے کے لیے ملکی اداروں کو نیلام کرنا چاہتے ہیں پاکستان کے مزدور کسی بھی ملکی ادارے کو فروخت نہیں ہونے دیں گے غریب کے بچے کے منہ سے نوالہ چھیننے والے حکمران کو اب اقتدار میں نہیں رہنے دیا جائے گا۔



بہت جلد مزدور کانفرنس بلائی جائے گی جس میں تمام اداروں کے نمائندوں کو مدعو کیا جائے گا۔





اور حکمرانوں کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی تحریک شروع کی جائے گی جو حکمرانوں کے خاتمے تک جاری رہے گی مزدوروں سے محنت کرنے کا حق بھی چھینا جارہا ہے ملکی مزدور محنت مشقت کرکے اپنے بچوں کے لیے حق حلال کی روزی کماتا ہے اور اپنے بچوں کا پیٹ پالتا ہے حکمران مزدوروں سے محنت مشقت کا حق بھی چھیننا چاہتے ہیں جو کہ حکمرانوں کی مزدور دشمنی کا واضح ثبوت ہے انہوں نے مزید کہا کہ لاکھوں مزدوروں کو بے روزگار ہونے ؛ کرپٹ حکمرانوں کا احتسا ب کرکے ان کو کیفر کردار تک پہنچانا چاہئیے اور ان سے ملک سے لوٹی ہوئی دولت کا حساب لینا چاہئیے اور ملکی دولت لوٹ کر بیرون ملک بھیجنے کا حساب بھی لینا چاہئیے غریب کا بچہ بھوک سے مررہا ہے اور حکمرانوں کے بچے ملک سے لوٹی ہوئی دولت سے بیرون ملک اپنے کاروبار کررہے ہیں حکمرانوں کو احتساب کے کہٹرے میں لانا ہو گا اور ان کو ملک سے لوٹی ہوئی ایک ایک پائی کا حساب دینا ہو گا غربت ،بے روزگاری ختم کرنے کا نعرہ لگا کر اقتدار میں آنے والے اب لوگوں کو بے روزگاری کی بھینٹ چڑھا رہے ہیں اور غریبوں کا سامنا کرنے سے گریزاں ہیں ۔