عدالتیں سسٹم ٹھیک کرنے میں اپنا کردار ادا کرتی ہیں

عدالتیں سسٹم ٹھیک کرنے میں اپنا کردار ادا کرتی ہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


معروف سیاسی تجزیہ کار پروفیسر رسول بخش رئیس نے کہا ہے جہاں حکومتیں انتظامی امور کو چلانے میں ناکام ہو جائیں تو پھر وہاں عدالتیں قانونی دائرہ کار میں رہ کر گورننس کو ٹھیک کرنے میں اپنا کردار ادا کر سکتی ہیں۔ کراچی میں ٹینکر مافیا اربوں کا پانی بیچ رہا ہے ۔ وہ روزنامہ پاکستان کے سلسلے ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کر رہے تھے ۔ لوگوں کو جب صاف پانی مہیا نہ ہو تعلیم و صحت عام آدمی کی پہنچ سے کوسوں دور ہو جائے ،جہاں لوگوں کو ملاوٹ والی اشیاء تواتر سے ملیں وہاں حکومتوں کا کام ہوتا ہے کہ اس کا نوٹس لیں اور اپنے اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے ان مسائل کو حل کریں ، لیکن اگر وہ اپنے انتظامی امور کو بجا لانے میں ناکام ہو جائیں تو وہاں پھر عدالتیں سسٹم کو ٹھیک کرنے میں قانونی دائرہ کار میں رہ کر اپنا کردار ادا کرتی ہیں ۔ ماورائے عدالت قتل روز مرہ کا معمول بن جائے ،پنجاب کے میگا پروجیکٹس میں کرپشن زبان زد عام ہو وہاں اگر عدالتیں نوٹس نہ لیں تو پھر کیا کریں ۔ڈاکٹر رسول بخش رئیس نے کہا کہ پاکستان میں عدالتیں درست سمت میں کام کر رہی ہیں ۔ قانون کی تشریح کر کے اس کی عملداری کو یقینی بنانا ہی عدالتوں کا کام ہوتا ہے۔اس سے مقننہ اور عدلیہ میں کسی قسم کے تصادم کا کوئی خطرہ نہیں۔
پروفیسر رسول بخش رئیس

مزید :

صفحہ اول -