فضل حکیم خان کا سیدو شریف ہسپتال کا اچانک دورہ
پشاور(سٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈڈویژن کے صدر و چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے سیدو شریف ہسپتال کا اچانک دورہ کیا فضل حکیم خان یوسفزئی کے ہمراہ ایم ایس سیدو گروپ آف ٹیچنگ ہسپتال محمد نعیم اعوان اور ڈی ایم ایس ڈاکٹر محمد خان بھی موجود تھے چیئرمین نے سیدو شریف ہسپتال میں صحت کی سہولیات، ہسپتال میں عوام کو علاج معالجے کے معیار کا جائزہ لیاجبکہ ہسپتال میں صفائی کی صورتحال اور ادویات کی دستیابی کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا فضل حکیم خان سیدو شریف ہسپتال کے مختلف شعبہ جات میں بھی گئے اور وہاں پر زیر علاج مریضوں کی خیریت اور سہولیات کے بارے میں دریافت کیاانہوں نے ہسپتال میں مریضوں کی تیمار داری کے لئے موجود اہل خانہ سے بھی گفتگو کی اس موقع پرزیر علاج مریضوں نے ہسپتال کی جانب سے فراہم کردہ سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیافضل حکیم خان نے ایم ایس اور ہسپتال انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرز دکھی انسانیت کی خدمت کر رہے ہیں مریضوں کو بہترین طبی سہولتوں کی فراہمی کا عزم رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ سیدو شریف ہسپتال سمیت ضلع کے تمام ہسپتالوں میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں تا کہ شہریوں کو علاج معالجے کیلئے دیگر بڑے شہروں میں جانے کی ضرورت نہ پڑے انہوں نے ہدایت کی کہ ڈاکٹرز اورپیرا میڈیکل سٹاف عوام کا دکھ بانٹنے اور انکی تکالیف کو کم کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں اور نیک نیتی اور ایمانداری کیساتھ اپنے فرائض سرانجام دیں انہوں نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں حقیقی تبدیلی لا کر دم لیں گے۔