دوسری جنگ عظیم میں لاپتا ہونے والا طیارہ 77 سال بعد ہمالیہ سے مل گیا

دوسری جنگ عظیم میں لاپتا ہونے والا طیارہ 77 سال بعد ہمالیہ سے مل گیا
دوسری جنگ عظیم میں لاپتا ہونے والا طیارہ 77 سال بعد ہمالیہ سے مل گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) دوسری جنگ عظیم کے دوران لاپتا ہونے والا سی 46 ٹرانسپورٹ طیارہ تقریباً 77 سال بعد ہمالیہ کے پہاڑوں سے مل گیا۔

الجزیرہ ٹی وی کے مطابق  سنہ 1945 کے پہلے ہفتے میں یہ طیارہ جنوبی چین سے 13 لوگوں کو لے کر روانہ ہوا تاہم موسم کی خرابی کے باعث اروناچل پردیش کے قریب ہمالیہ کے پہاڑوں میں گم ہوگیا تھا۔ اس کے بعد اس طیارے کے بارے میں کچھ پتا نہیں چلا اور یہ مکمل طور پر منظر سے ہی غائب ہوگیا۔

ایک امریکی کوہ پیما کلیٹن کوہلز نے طیارے میں سوار ایک شخص کے بیٹے کی درخواست پر اسے ڈھونڈنے کا مشن شروع کیا  جس کو مکمل کرنے میں کئی مہینے لگے۔ اس مہم کی ابتدائی سٹیج پر تین گائیڈ ہائپو تھرمیا کے باعث جان کی بازی ہار  گئے تھے۔

سخت مشکلات اور تیزی سے بدلتے موسم کے باوجود گزشتہ ماہ کوہ پیماؤں کی ٹیم اس طیارے کو ڈھونڈنے میں کامیاب ہوگئی۔ طیارے کی دم پر لکھے گئے نمبر سے اس کی شناخت ہوئی۔ کوہ پیماؤں کی ٹیم کے مطابق اس طیارے کی باقیات تو ہمالیہ کے پہاڑوں سے مل گئی ہیں تاہم اس کے اندر یا قریبی علاقے میں انسانی باقیات کا کوئی نام و نشان نہیں تھا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -