24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 9 کیس رپورٹ

24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 9 کیس رپورٹ
24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 9 کیس رپورٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملک بھر میں24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 9 کیس سامنے آگئے۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی ادارہ صحت کاکہناہے کہ 24 گھنٹے میں کورونا کی تشخیص کیلئے 3 ہزار726 ٹیسٹ کئے گئے ، ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 9 افراد متاثر ہوئے ۔
این آئی ایچ کے مطابق ملک میں کورونا کیسز کی شرح اعشاریہ 24 فیصد ریکار ڈ کی گئی ،کورونا کی سب سے زیادہ شرح جہلم میں 1.92 فیصد ریکارڈ کی گئی ،اسلام آباد اور لاہور میں کیسز کی شرح صفر رہی ،این آئی ایچ کے مطابق کورونا سے متاثرہ 9 افراد کی حالت تشویشناک ہے ۔