پاک افغان سرحد پر سیکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی، دہشت گردی کا بڑا منصوبہ بے نقاب

پاک افغان سرحد پر سیکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی، دہشت گردی کا بڑا منصوبہ بے ...
پاک افغان سرحد پر سیکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی، دہشت گردی کا بڑا منصوبہ بے نقاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( طیبہ بخاری سے ) پاک افغان سرحد پر سیکیورٹی فورسز کو بڑی کامیابی ملی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان سے غیر ملکی اسلحے کی بڑی کھیپ پاکستان میں سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ۔   ذرائع  نے بتایا ہے کہ سیکیورٹی  فورسز نے 8جنوری 2025ء کو پاک افغان سرحد سے متصل غلام خان بارڈر ٹرمینل پر اسلحہ بردار ٹرک قبضے میں لیا تھا ۔ ٹرک سے جدید ساخت کا غیر ملکی اسلحہ اور میگزین برآمد کر لیے گئے ۔برآمد غیر ملکی اسلحے میں جو کچھ برآمد ہوا اس کی تفصیلات یہ ہیں 

26ایم 16رائفلیں ، M16 اور M4 رائفلوں کی 292میگزین جبکہ 10ہزار سے زائد گولیاں شامل ہیں 

کلاشنکوف کی 9میگزین اور244گولیاں شامل ہیں  

لائیٹ مشین گن کی 744گولیاں اور بڑی تعداد میں لنکرز بھی برآمد 

ذرائع نے مزید بتایا کہ برآمد کیا گیااسلحہ ٹرک میں ڈرائیورکیبن میں خفیہ مقام پر چھپایا گیا تھا ۔غیر ملکی اسلحہ چھپائے افغان ٹرک میں چھپے ہوئے کمپارٹمنٹس بنانا اور سامان کی پیکنگ افغانستان میں ہوئی ۔ یہ برآمد شدہ ہتھیار اور گولہ بارود پاکستان میں دہشت گردی کے لیے استعمال کیے جانے والے تھے.اس سے پہلے بھی متعدد بار پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں فتنہ الخوارج کے خارجیوں سے غیر ملکی اسلحہ برآمد ہوا ہے.

سیکیورٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ فتنہ الخوارج کی طرف سے غیر ملکی اسلحہ کا بے دریغ استعمال اس بات کا ثبوت ہے کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف دہشت گردی میں مسلسل استعمال ہو رہی ہے۔