حکومت مخالف تحریکوں کامتحدہ اپوزیشن سے کوئی تعلق نہیں ہے :خورشید شاہ
ٹنڈو محمد خان (مانیٹرنگ ڈیسک )قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ حکومت مخالف تحریکوں کا متحدہ اپوزیشن سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس معاملے پر اب تک تین وزیر اعظم مستعفی ہو چکے ہیں ، ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان میں بھی پاناما لیکس معاملے کا حل نکالا جائے ،اس کاحل نکالنا حکومت کی اخلاقی ذمہ داری ہے ۔ٹنڈو آدم خان میں میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاناما لیکس کے معاملے پر 8میٹنگز ہوئیں لیکن کوئی نتیجہ نہیں نکلا ،حالیہ میٹنگ میں نئی قانون سازی کرنے کا فیصلہ ہوا ہے ۔ان کاکہنا تھا کہ سندھ حکومت کو اختیار حاصل ہے کہ جہاں بہتر سمجھے رینجرز کو اختیارات دے ۔آزاکشمیر انتخابات کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ آزاد کشمیر میں ہمیشہ حکمران جماعت ہی انتخاب میں کامیاب ہوتی ہے ۔