وزیراعلی سندھ سے ایئر وائس مارشل محمد حسیب پراچہ کی ملاقات

وزیراعلی سندھ سے ایئر وائس مارشل محمد حسیب پراچہ کی ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے کمانڈر سدرن ایئر کمانڈ ایئر وائس مارشل محمد حسیب پراچہ نے وزیراعلی ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ایئر فورس کی تربیتی صلاحیتوں، کارکردگی، جاری صورتحال اور دیگر اہمیت کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں پرنسپل سیکریٹری سہیل راجپوت بھی موجود تھے۔ بعدازاں وزیراعلی سندھ نے ایئرفورس کی اہمیت اور کردار کو بھی سراہا۔