مختلف مقدمات میں ملوث ایم کیو ایم کے19کارکنوں کی ضمانت منظور

مختلف مقدمات میں ملوث ایم کیو ایم کے19کارکنوں کی ضمانت منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے قتل ،بغاوت ،دہشت گردی اور اشتعال انگیزتقریر کے مقدمات میں ایم کیو ایم کے 19کارکنوں کی ضمانت منظور کرلی ہے ۔جمعہ کو سندھ ہائی کورٹ میں ایم کیوایم رہنماوں اور کارکنوں کے خلاف قتل بغاوت،دہشت گردی اور اشتعال انگیز تقریر کے مقدمات میں دائر درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی ۔ایم کیوایم کارکنوں کی انسداددہشت گردی عدالت نے درخواست ضمانت مسترد کردی تھی۔ملزمان میں محمد شریف، عدیل احمد ، ارشد علی، آصف زبیر اور دیگر شامل ہیں۔دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ گرفتار ملزمان سے سلحہ بھی برآمد نہیں ہوا اور سرکار نے ماتحت عدالت میں ضمانت کو چیلنج بھی نہیں کیا ۔عدالت عالیہ نے ایم کیو ایم کے 19کارکنوں کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ملزمان کو ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے ۔واضح رہے کہ ایم کیوایم کارکنوں کو 22اگست 2016کو بانی کے تقریر کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔