معذور خاتون نے عمران کی گاڑی روک لی ماتھا چوم کر دعا دی، الیکشن تک چیئرمین پی ٹی آئی روزانہ 3 بکروں کا صدقہ دینگے

معذور خاتون نے عمران کی گاڑی روک لی ماتھا چوم کر دعا دی، الیکشن تک چیئرمین پی ...
معذور خاتون نے عمران کی گاڑی روک لی ماتھا چوم کر دعا دی، الیکشن تک چیئرمین پی ٹی آئی روزانہ 3 بکروں کا صدقہ دینگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (آن لائن) عمران خان کی گاڑی کو لاہور میں معذور خاتون نے روک لیا،عمران خان کا ماتھا چوم کر انہیں دعائیں دیتے ہوئے رخصت کیا۔

لاہور میں پی ٹی آئی چیئرمین کے گھر کے باہر معذور خاتون نے عمران خان کے قافلے کو روک کر ان سے ملنے کی خواہش کی۔ علاوہ ازیں عمران خان نے 25 جولائی تک روزانہ کی بنیاد پر تین بکروں کا صدقہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز عمران خان کی رہائش گاہ واقعہ زمان پارک میں تین بکروں کا صدقہ دیا گیا، جس کے لئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان کی جانب سے 15 بکروں کی کھیپ عمران خان کے گھر پہنچا دی گئی ہے۔