کراچی، غیر قانونی مویشی منڈیوں کیخلاف دفعہ 144 نافذ

کراچی، غیر قانونی مویشی منڈیوں کیخلاف دفعہ 144 نافذ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے کراچی میں غیر قانونی مویشی منڈیوں کے خلاف4 اگست تک دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔کمشنر کراچی نے بغیر اجازت کسی بھی جگہ مویشی منڈی لگانے کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مویشی منڈی کے علاوہ کسی بھی جگہ قربانی کے جانور فروخت کر نے پر پابندی ہوگی۔کمشنر کراچی نے کہاکہ جگہ جگہ مویشی منڈیوں کی وجہ سے ٹریفک میں دباؤ اور آلودگی کا سامنا ہے، مقررہ مویشی منڈیوں کے علاوہ کسی بھی جگہ جانور فروخت کی اجازت نہیں ہوگی۔

مزید :

صفحہ آخر -