لاہور، عید قرباں پر فوڈ پوائزننگ میں مبتلا18ہزار شہری ہسپتال پہنچ گئے 

لاہور، عید قرباں پر فوڈ پوائزننگ میں مبتلا18ہزار شہری ہسپتال پہنچ گئے 
لاہور، عید قرباں پر فوڈ پوائزننگ میں مبتلا18ہزار شہری ہسپتال پہنچ گئے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) عید الاضحی کے موقع پر 18ہزار سے زائد شہری بسیارخوری کی وجہ سے مختلف ہسپتالوں میں پہنچ گئے۔ زیادہ تر مریض انتڑیوں میں انفیکشن، معدے کی جلن، السر اور فوڈ پوائزنگ میں مبتلا ہیں۔
تفصیلا ت کے مطابق عیدکے دو دنوں میں شہر کے سات بڑے ہسپتالوں میں معدے کی تکالیف و ڈائریا کے 18 ہزار سے زائد مریضوں نے ہسپتالوں کا رخ کیا۔ محکمہ صحت کے اعدادو شمار کے مطابق لاہور کے میو ہسپتال میں 33 سو، جناح ہسپتال میں تین ہزار، جنرل ہسپتال میں دو ہزار 900، سروسزہسپتال میں 2ہزار600 اور گنگا رام ہسپتال میں دو ہزار300 مریض مختلف امراض کا شکار ہو کر پہنچ گئے۔
شاہدرہ ہسپتال میں 1800، گورنمنٹ میاں میر ہسپتال میں 1500، نواز شریف ہسپتال میں 1300 اور کوٹ خواجہ سعید ہسپتال میں 1200 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔
ہسپتال انتظامیہ کے مطابق بیماریوں کی بڑی وجہ قربانی کا گوشت جلدی پکانا ہے۔
محکمہ صحت کی جانب سے تمام ہسپتالوں کو عید کے تینوں دنوں میں ہائی الرٹ کیا گیا تھاجبکہ  ایمرجنسی میں ڈاکٹرز و دیگر عملے کی دستیابی کو ممکن بنانے کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔