پنجاب اسمبلی ہال میں پولیس کی تعیناتی کیخلاف چودھری پرویز الٰہی نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی 

پنجاب اسمبلی ہال میں پولیس کی تعیناتی کیخلاف چودھری پرویز الٰہی نے سپریم ...
پنجاب اسمبلی ہال میں پولیس کی تعیناتی کیخلاف چودھری پرویز الٰہی نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )چودھری پرویز الٰہی نے ڈپٹی سپیکر کے حکم پر اسمبلی ہا ل میں پولیس سیکیورٹی کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے ۔
نجی ٹی وی "جیو نیوز "کے مطابق چودھری پرویز الٰہی نے درخواست میں استدعا کی ہے کہ انسپکٹر جنرل (آئی جی )پنجاب پولیس کو حکم دیا جائے کہ کوئی بھی پولیس والا اسمبلی ہال میں داخل نہ ہو، سارجنٹس کو اسمبلی حال کی سیکیورٹی کرنے دی جائے ،سارجنٹس کی جگہ پولیس کی اسمبلی ہال میں تعیناتی کا غیر قانونی نوٹس جاری کیا گیا ،حمزہ شہبا ز ، ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی ، چیف سیکریٹری او ر آئی جی پنجاب کو فریق بنایا گیا ہے ۔

وزارت اعلیٰ کے امیدوار چودھری پرویز الٰہی کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی میں اکثریت کھونے کے بعد حمزہ شہباز شکست تسلیم کرنے کو تیار نہیں ،غیر آئینی اقدامات کر کے انتخابا ت میں خلل ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سپریم کو رٹ یکم جولائی کو صاف اور شفاف انتخابات کا حکم دے چکی ہے، شکست دیکھتے ہوئے  مسلم لیگ( ن )اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے ۔