ناصر اقبال نے تسمینین اوپن سکواش ٹورنامنٹ جیت لیا
لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کے ناصر اقبال نے آسٹریلیا میں ہونے والا تسمینئن اوپن اسکواش ٹورنامنٹ جیت لیا۔ ناصر اقبال نے فائنل میں سوئٹزرلینڈ کے ڈیوڈ بارنیٹ کو 1-3 شکست دیکر پی ایس اے چیلنجر تسمینئن اوپن اسکواش کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ فائنل میں ناصر اقبال کی کامیابی کا اسکور 8-11، 10-12، 11-6 اور 5- 11 رہا، یہ گزشتہ چند روز کے دوران ناصر کا آسٹریلیا میں تیسرا ٹائٹل ہے۔ ناصر نے گزشتہ دنوں آسٹریلیا میں بینڈیگو اور شپرٹن اوپن بھی جیتا تھا کامیابی پر بھرپور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ناصر اقبال نے کہا کہ مستقبل میں بھی عمدہ کھیل پیش کروں گا۔