جاوید اختر کنگنا رناوت کے خلاف عدالت پہنچ گئے

جاوید اختر کنگنا رناوت کے خلاف عدالت پہنچ گئے
جاوید اختر کنگنا رناوت کے خلاف عدالت پہنچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی وڈ اداکارہ اور رکن اسمبلی کنگنا رناوت کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی درخواست لے کر جاوید اختر عدالت پہنچ گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق نامور رائٹر کے وکیل جے بھردواج نے ہتک عزت کیس میں اداکارہ کی عدالت میں مسلسل عدم پیشی کے باعث درخواست جمع کروائی ہے۔

اداکارہ کو گزشتہ ہفتے عدالت میں پیش ہونا تھا لیکن وہ حاضر نہیں ہوئیں، جس پر جاوید اختر کے وکیل نے عدالت میں درخواست دی کہ کنگنا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے جائیں۔عدالت نے درخواست کو التوا میں رکھ دیا اور کنگنا رناوت کو پیش ہونے کی ہدایت کی ہے جبکہ اداکارہ کے وکلاء نے ایک حلف نامہ دیا کہ وہ 9 ستمبر 2024 کو عدالت پیش ہوں گی۔جاوید اختر کی جانب سے نومبر 2020 میں اندھیری کورٹ میں اداکارہ کے خلاف ہتک عزت کی درخواست دائر کی گئی تھی۔

مزید :

تفریح -