عضب ٹوٹنے والی تلوار نہیں، فتح سے ہمکنار کرے گی : عامر لیاقت حسین

عضب ٹوٹنے والی تلوار نہیں، فتح سے ہمکنار کرے گی : عامر لیاقت حسین
عضب ٹوٹنے والی تلوار نہیں، فتح سے ہمکنار کرے گی : عامر لیاقت حسین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف اسلامک سکالر عامر لیاقت حسین نے کہا ہے کہ ضرب عضب بہت مبارک نام ہے کیونکہ عضب ٹوٹنے والی تلوار نہیں، فوج فسادیوں کے خلاف جہاد کررہی ہے، یہ ایک ادارے کی نہیں پورے ملک کی جنگ ہے، انہوں نے اس یقین کا بھی اظہار کیا کہ قوم متاثرین کا ہر ممکن ساتھ دے گی۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا عضب فتح سے ضرور ہمکنار کرے گی کیونکہ یہ حضرت محمد ﷺ کے نام کے ساتھ جڑی ہے، فوج کا ساتھ دینے کا مطلب ہے ہم اس کے تمام اثرات بھگتیں گے، جو لوگ وہاں سے نکل رہے ہیں اورانکی تمام تر ضروریات کا خیال رکھا جائے۔ آپریشن ضرب عضب میں سہ پہلو حکمت عملی ہے، اول یہ کہ اس جہالت کا خاتمہ کررہے ہیں جو بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے روک رہی تھی، دوسرا یہ کہ دہشتگردوں کا خاتمہ ہورہا ہے اور تیسرا ہم خوشحال پاکستان کی جانب قدم بڑھارہے ہیں۔ فوج کی اس حکمت عملی کا سب سیاستدانوں، میڈیا اور جماعتوں کو ساتھ دینا چاہیے تھالیکن افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ بعض رپورٹس کے مطابق حکومتوں کی طرف سے تعاون نہیں ہورہا، یہ سب ہاتھ کھڑے کئے ہوئے ہیںاورچاہتے ہیں کہ فوج ہی سارے کام کرے حالانکہ فوج کا کام دہشت گردوں کا مقابلہ کرنا ہے باقی کام حکومتوں کاہے کیونکہ لوگوں نے انہیں ووٹ دئیے ہیں۔ انہوں نے کہا پاکستان ایک ایٹمی قوت ہے، اسلامی دنیا میں ایک ممتاز مقام رکھتا ہے اور ایک نظریاتی ملک ہے، تمام دہشت گرد یہ سمجھتے ہیں نام نہاد جہاد کا مرکز پاکستان بنے گااور اس لئے تمام دنیا سے دہشت گرد سمٹ کر یہاں آگئے ہیں، قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے ہمیں ان خارجیوں کو شکست دینا ہوگی، فوج نے جو بھی آپریشن کئے ہیں ان کو کامیابی سے ہمکنار کیا ہے، متاثرین سے زیادہ کرایہ وصول کرنے کی اطلاعات پر انہوں نے کہا کہ زیادہ کرایہ وصول کرنے الوں سے کہیں گے کہ یہ وقت پیسہ کمانے، جیبیں بھرنے اور منافع کمانے کا نہیں ہے، ہم اپنی شامت اعمال کے باعث اس دوراہے پر کھڑے ہیں ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -