سیونتھ سکائی انٹر ٹینمنٹ کی نئی ڈرامہ سیریل ”ڈر خدا سے“مکمل

سیونتھ سکائی انٹر ٹینمنٹ کی نئی ڈرامہ سیریل ”ڈر خدا سے“مکمل
 سیونتھ سکائی انٹر ٹینمنٹ کی نئی ڈرامہ سیریل ”ڈر خدا سے“مکمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر) انٹرٹینمنٹ کی دنیا میں مقبول ترین پروڈکشن ہاؤس سیونتھ سکائی انٹر ٹینمنٹ ایک بار پھر اپنے ناظرین کی بھرپور توجہ حاصل کرنے کے لئے اپنی نئی تخلیق ”ڈر خداسے“کے ساتھ دوبارہ جلوہ گر ہوگیا ہے۔ انڈسٹری کے مایہ ناز پروڈیوسرز عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی کا نیا ڈرامہ سیریل ”ڈر خدا سے“میں معاشرتی مسائل کو اجاگر کیا جائے گا، ڈرامے کی کاسٹ میں ہر دلعزیز اداکار عمران عباس شامل ہیں جبکہ ان کے مد مقابل ثنا جاوید بھی مرکزی کردار کا حصہ ہیں اس کے علاوہ ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں کرن حق، قوی خان، ساجددہ سید، علی انصاری، نمرہ شاہد، فریحہ شیخ اور مریم مرزا شامل ہیں۔ ڈرامے کی ہدایات باصلاحیت ڈائریکٹر انجم شہزاد نے دی ہیں جبکہ کہانی ثروت نظیر نے تحریر کی ہے
، ڈرامہ کی کہانی میں ایک ایسی خاتون کو موضوع بنایا گیا ہے جو کہ کارپوریٹ ماحول میں کام کرنے کے باوجود اپنی تمام تر جدوجہد کے بعد بھی وہ تمام پریشانیوں کا سامنا کرتی ہے جو کہ عام طور پر ایک عورت کو اپنے کام کی جگہ پرجس کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ڈرامے کے موضوع میں معاشرے کی تنگ ذہنیت کو شامل کرکے ایسے مسائل کی نشاندہی کی گئی ہے جو کہ عام طور پر ڈرامہ دیکھنے والوں میں سے بہت سوں کے مسائل کا حصہ ہے۔ سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کے رمضان کے بعد شروع ہونیوالے پراجیکٹس شاہ رخ کی سالیاں، میرے محسن، بھروسہ پیار تیرا، اور پیا نام کا دیا میں تقریبا تمام ہی ایک جیسی کہانیوں پر مشتمل ہیں، سیونتھ سکائی انٹر ٹینمنٹ اپنے ناظرین کو تخلیقی مہارت کے ساتھ معیاری تفریح فراہم کررہاہے۔

مزید :

کلچر -