عرفات کالونی و لوہار کالونی کی گیس 4روز سے بند‘ مکین سراپا احتجاج

عرفات کالونی و لوہار کالونی کی گیس 4روز سے بند‘ مکین سراپا احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹاف رپورٹر) سوئی نادرن گیس کے افسروں و اہلکارو ں کی نا اہلی‘ عرفات کالونی‘ لوہار کالونی سمیت ملحقہ علاقوں کی گیس 4روز سے بند‘مکین سراپا احتجاج بن گئے۔ بتایا گیا ہے کہ علاقہ کے مکینوں کی طرف سے کمپلینٹ بھی درج کرائی گئیں مگر مسئلہ حل نہیں ہو سکاجس کے باعث مسئلہ جوں کا توں ہے۔ اہل علاقہ کے مطابق سوئی گیس افسران بڑی فیکٹریوں کو (بقیہ نمبر38صفحہ7پر)
گیس فل پریشر کے ساتھ سپلائی کرتے ہیں اور اس کے لئے ملحقہ علاقوں کی گیس بند کردیتے ہیں۔ متاثرین نے ایم ڈی وجنرل منیجر سوئی ناردرن گیس سے مطالبہ کیا ہے کہ صورتحال کا نوٹس لیں اور ذمہ دار افسروں واہلکاروں کے خلاف کارروائی اور متاثرہ علاقوں کی گیس بحال کرائیں۔
گیس