کورونا کی وجہ سے بیروزگاری، جسم فروش خواتین نے وہ کام کردیا جو کبھی نہ ہوا تھا

کورونا کی وجہ سے بیروزگاری، جسم فروش خواتین نے وہ کام کردیا جو کبھی نہ ہوا تھا
کورونا کی وجہ سے بیروزگاری، جسم فروش خواتین نے وہ کام کردیا جو کبھی نہ ہوا تھا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) برطانیہ میں کورونا وائرس کی وجہ سے بیروزگار ہونے والی جسم فروش خواتین نے رات کے اندھیرے کے علاوہ دن کی روشنی میں بھی سڑکوں کا رخ کرنا شروع کردیا ہے۔

ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق ساوتھ ویلز کے علاقے سوان سی میں جسم فروش خواتین کو دن کی روشنی میں بھی گاہکوں کو تلاش کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ حکام نے کورونا کے خطرے کے باوجود جسم فروشی کا کاروبار ہونے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ اس سے خواتین کو کسی بھی شخص سے کورونا وائرس منتقل ہوسکتا ہے۔

انڈیپینڈنٹ کمیونٹی ایڈوائزر اینڈریو ڈیوس کا کہنا ہے کہ انہیں جسم فروش خواتین کی صحت کے بارے میں تحفظات ہیں لیکن انہیں یہ بھی احساس ہے کہ انہیں بھی پیسوں کی ضرورت ہے۔ یہ خواتین ایسے خطرناک حالات میں بھی کام کر رہی ہیں کیونکہ انہوں نے اپنی ضروریات پوری کرنی ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل سوئٹزر لینڈ میں جسم فروش خواتین کو اس شرط پر کام کرنے کی اجازت ملی تھی کہ وہ گاہک کی طرف منہ نہیں کریں گی ۔ تعلق قائم کرنے والے دونوں افراد ماسک اور دستانے بھی ضرور پہنیں گے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -