اب غزہ سے مزید راکٹ حملے برداشت نہیں کروں گا : اسرائیلی وزیر اعظم

اب غزہ سے مزید راکٹ حملے برداشت نہیں کروں گا : اسرائیلی وزیر اعظم
اب غزہ سے مزید راکٹ حملے برداشت نہیں کروں گا : اسرائیلی وزیر اعظم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تل ابیب(ڈیلی پاکستان آن لائن )اسرائیل کے نئے وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے کہا ہے ان کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے اور وہ مزید تشدد اور غزہ سے راکٹ فائر کو برداشت نہیں کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم دہشت گرد تنظیموں کے دباومیں نہیں آئیں گے اور ان کے خلاف کارروائی جاری رکھیں گے۔
ہم نیوز کے مطابق سیکیورٹی اجلاس کے بعد جاری کردہ ایک بیان میں نئے وزیراعظم نے کہا کہ ہم غزہ کی پٹی کے رہائشیوں کے ساتھ کسی تنازع میں ملوث نہیں ہونا چاہتے۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ جوہم پر حملہ نہیں کرے گا ہم بھی اس کا نقصان نہیں کریں گے۔اسرائیل میں جب سے نئے وزیراعظم نفتالی بینیٹ نے اقتدار سنبھالا ہے اس وقت سے فلسطینیوں پر زمینی و فضائی حملوں میں شدت آگئی ہے جب کہ گزشتہ جمعہ کے دن بھی مسجد اقصیٰ میں نمازیوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور ان پر گولیاں برسائی گئیں۔