منشیات کیس میں بطور گواہ عدالت پیش نہ ہونے پر12پولیس اہلکاروں کے بلاضمانت وارنٹ گرفتاری جاری،ایس ایچ او کوشوکاز نوٹس جاری کرنے کا حکم

منشیات کیس میں بطور گواہ عدالت پیش نہ ہونے پر12پولیس اہلکاروں کے بلاضمانت ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(خبر نگار خصوصی)ایڈیشنل سیشن جج ملتان پرویزنواز نے منشیات کے مقدمہ(بقیہ نمبر35صفحہ12پر )
میں بطور گواہ پیش نہیں ہونے پر12پولیس اہلکاروں کے بلاضمانتی وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے گرفتار کر کے پیش کرنے نیز ایس ایچ اوکوشوکازنوٹس جاری کرنیکاحکم دیاہے۔ فاضل عدالت نیتھانہ سیتل ماڑی میں درج مقدمہ سرکار بنام غلام قادرر میں سب انسپکٹر وں محمدشفیق اورمحمدسعید،فرنٹ ڈیسک آفیسرزوہیب احمد،ہیڈ کانسٹیبلوں تصورحسین اورمظہرعباس ،کانسٹیبل محمدنویدکو 26 اپریل جبکہ تھانہ حرم گیٹ میں درج مقدمہ سرکار بنام محموداحمدمیں سب انسپکٹرمحمدافضل شاہ،ٹرینی اسسٹنٹ سب انسپکٹر اصغر،ہیڈ کانسٹیبلوں محمدوسیم،عطاء اللہ اورضیاء اللہ ،کانسٹیبل محمد فاروق کو 18 اپریل کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔فاضل عدالت نے اسی مقدمہ میں گواہوں کوعدالتی حکم کے باوجودپیش نہیں کرنے پرایس ایچ اوحرم گیٹ کوبھی شوکازنوٹس جاری کرنے کاحکم دیاہے۔
وارنٹ