”میں نے اپنی بیوی کو اس لیے قتل کیا کیونکہ وہ اپنے کزن کے ساتھ ۔۔۔“پاکستان کے بڑے شہر میں نوجوان نے اپنی بیو ی کو قتل کرنے کی ایسی وجہ بتا دی کہ سن کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

”میں نے اپنی بیوی کو اس لیے قتل کیا کیونکہ وہ اپنے کزن کے ساتھ ۔۔۔“پاکستان ...
”میں نے اپنی بیوی کو اس لیے قتل کیا کیونکہ وہ اپنے کزن کے ساتھ ۔۔۔“پاکستان کے بڑے شہر میں نوجوان نے اپنی بیو ی کو قتل کرنے کی ایسی وجہ بتا دی کہ سن کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )صوبہ سندھ کے ضلع قمبر و شہداد کوٹ کے علاقے محمد نواز مگسی گاو¿ں میں سعید خان تھانے کی حدود میں اہلیہ اور آشنا کو قتل کے الزام میں مبینہ ملزم گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس ذرائع کا کہناہے کہ ملزم نے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اس کی بیوی کے اس کے کزن کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے جبکہ مقتول صدام حسین مگسی کی والدہ حلیمہ نے مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ملزم کے دعوے کو مسترد کردیا۔ان کا کہنا تھا کہ ملزم نے اپنی بیوی کو قتل کرنے کے بعد ان کے بیٹے کا پیچھا کیا اور اسے بھی قتل کردیا۔ایس ایچ او میر محمد کھوسو کا کہنا تھا کہ پولیس نے صدام حسین کی والدہ اور ریاست کی مدعیت میں ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی ہے۔واضح رہے کہ ملزم پر اپنی 18 سالہ اہلیہ لال بی بی اور اس کے 19 سالہ آشنا صدام حسین کو قتل کرنے کا الزام ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -