تین دفعہ منتخب ہونے والے شخص کو ملک دشمن قرار دینا انتہائی غلط رویہ ہے:مائزہ حمید

تین دفعہ منتخب ہونے والے شخص کو ملک دشمن قرار دینا انتہائی غلط رویہ ہے:مائزہ ...
تین دفعہ منتخب ہونے والے شخص کو ملک دشمن قرار دینا انتہائی غلط رویہ ہے:مائزہ حمید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما اور ممبر قومی اسمبلی مائزہ حمید نے کہا ہے کہ  تحریک انصاف کے لوگ اپوزیشن کو  ملک دشمن سمجھتے ہیں،جو شخص تین دفعہ وزیر اعظم منتخب ہوا اسے ملک دشمن کہنا انتہائی غلط رویہ ہے، جب پاکستان کی بات آتی ہے تو سب اکٹھے ہو جاتے ہیں،بلاول نے جو کہا وہ غلط ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مائزہ حمید کا کہنا تھا کہ عمران خان جب اپوزیشن میں تھے تو وہ اس وقت کے وزیر اعظم کو کس طرح بلاتے تھے؟اگر ان کے وزرا کی لائیو ویڈیو ہیں تو انہیں اپنے اندر جھانکنا چاہئے ،اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ کالعدم تنظیموں نے تحریک انصاف کو سپورٹ کیا ہے ،بلاول بھٹو زرداری کا وزیروں کو نکالنے کے مطالبے پر حکومت کچھ نہیں کرے گی تاہم میں سمجھتی ہوں کہ  وزرا اگر ملوث ہیں تو حکومت کو کارروائی کرنی چاہیے،مسلم لیگ ن کا ووٹ بینک تقسیم کرنے کے لئے کالعدم جماعتیں بنائی گئیں اور تحریک انصاف ان کالعدم جماعتوں کو مکمل سپورٹ کر رہی تھیں۔مائزہ حمید کا کہنا تھا کہ بھارت کے معاملے پراپوزیشن نے حکومت کا ساتھ دیا ہے،جب پاکستان کی بات آتی ہے تو ملک کی تمام سیاسی جماعتیں ایک ہوتی ہیں اور سب اکٹھے ہوتے ہیں۔مائزہ حمید  کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت کے دورمیں مہنگائی بڑھ رہی ہے، لوگ بے روزگار ہورہے ہیں، بجلی اورگیس کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔مائزہ حمید نے کہا کہ حکومت نیب میں مداخلت کرکے سیاسی جماعتوں کو انتقام کا نشانہ بنارہے ہیں۔