ایل ڈی اے کے ٹھیکوں میں بے ضابطگیاں کیس میں ملوث 3 ملزمان کی عبوری ضمانتیں

ایل ڈی اے کے ٹھیکوں میں بے ضابطگیاں کیس میں ملوث 3 ملزمان کی عبوری ضمانتیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)سینئر سپیشل جج اینٹی کرپشن بہادرعلی خان نے ایل ڈی اے کے ٹھیکوں میں بے ضابطگیاں کرنے کے کیس میں ملوث 3 ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں 4 اپریل تک توسیع کردی۔عدالت میں ایل ڈی اے کے انجینئرظفراقبال، فرح شہزاد اور عالم برادر کے چیف ایگزیکٹو عالم خان کی درخواست ضمانتوں کی سماعت ہوئی۔ فاضل جج نے محکمہ اینٹی کرپشن سے مقدمہ ریکارڈ طلب کررکھا تھا۔عدالتی سماعت کے موقع پر ایل ڈی اے کے وکیل نے بحث کے لئے مہلت طلب کی جس پر فاضل جج نے سماعت ملتوی کردی۔مذکورہ مقدمہ ملزمان پر ایل ڈی اے کے مختلف کاموں کے لئے دیے جانے والے ٹھیکوں میں بے ضابطگیاں کا الزام ہے۔

مزید :

علاقائی -