مقبوضہ کشمیرمیں ”یوم پاکستان“ کی مبارکباد کے پوسٹر چسپاں
سرینگر(این این آئی)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں سرینگر اور دیگر علاقوں میں پوسٹر چسپاں کیے گئے ہیں جن میں منگل کو منانے جانے والے ”یوم پاکستان“ پر پاکستانی حکومت اور عوام کو مبارکباددی گئی ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق پوسٹر جموں وکشمیر لبریشن الائنس اور اہل جموں وکشمیر کی طرف سے لگائے گئے ہیں اور ان میں قائد اعظم محمد علی جناحؒ، سید علی گیلانی، محمد یاسین ملک، شبیر احمد شاہ، مسرت عالم بٹ، آسیہ اندرابی، ناہیدہ نسرین اور فہمیدہ صوفی کی تصاویر موجود ہیں۔ پوسٹروں کے ذریعے امید ظاہر کی گئی ہے کہ پاکستانی عوام ایک مضبوط و مستحکم پاکستان کیلئے کام کرتے رہیں گے کیونکہ ایک مستحکم پاکستان ہی خطے میں امن کی ضمانت ہے۔
پاکستان پوسٹر