لاہور سمیت پنجاب میں ثقافتی ورثہ محفوظ بنانے کیلئے کام تیزی سے جاری: مریم اور نگزیب
لاہور(خبر نگار) والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی مسلسل شہر میں ترقیاتی کاموں میں مصروف ہے اسکے ساتھ ساتھ پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی ثقافتی ورثے کو محفوظ بنانے کیلئے کام تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن ہیں،اسی سلسلے میں لاہور کی تاریخی اکبری مصالحہ مارکیٹ کی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے، منصوبے کے تحت قدیم اکبری گیٹ کی دوبارہ تعمیر اور مارکیٹ کے بنیادی ڈھانچے کی بہتری شامل ہے۔ والڈ سٹی اتھارٹی اس منصوبے پر عمل درآمد کر رہی ہے۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ یہ منصوبہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے ویژن کا حصہ ہے، جو نہ صرف لاہور کے تاریخی ورثے کے تحفظ بلکہ معیشت اور سیاحت کے فروغ کے لئے بھی ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔وزیر اعلیٰ پنجاب کی منظوری کے بعد والڈ سٹی اتھارٹی لاہور نے اکبری منڈی میں مرمت و بحالی کا آغاز کیاہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے دکانوں کے سائن بورڈز اور مصالحہ جات کے ریک کو نئے سرے سے ڈیزائن کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ پیدل چلنے والوں کیلئے راستے کھلے رکھے جائیں گے اور سہولیات میں بہتری لائی جائیگی۔ڈی جی والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کامران لاشاری نے کہا ہے کہ قدیم اکبری دروازہ کی دوبارہ تعمیر اسکی تاریخی شناخت بحال کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔ مارکیٹ میں سولر لائٹس نصب کی جائیں گی تاکہ ماحول دوست روشنی کا نظام فراہم کیا جا سکے۔اس منصوبہ کو 999.61 ملین روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز منصوبے کی خود نگرانی کر رہی ہیں تاکہ لاہور کے ثقافتی تجارتی مرکز کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا سکے۔
مریم اورنگزیب