شہباز اور سعد کے پروڈکشن آرڈر کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر

شہباز اور سعد کے پروڈکشن آرڈر کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (صباح نیوز)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور ن لیگی رہنماخواجہ سعد رفیق کی اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے پروڈکشن آڈرجاری کرنے کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی جس میں موقف اپنایا گیا کہ کسی ملزم کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنا آئین کی خلاف ورزی ہے اس لئے ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قراردیاجائے ، سپریم کورٹ میں درخواست گزار ریاض حنیف راہی نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کو چیلنج کیا ہے، یاد رہے کہ درخواست گزار نے شہباز شریف اور خواجہ سعدرفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کئے جانے کیخلاف درخواست دائر کی تھی تاہم اسلام آباد ہائیکورٹ نے 22جنوری کو درخواست مسترد کر تے ہوئے قراردیا تھا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے قرار دیا پروڈکشن آرڈر جاری کرنا قومی اسمبلی کا کام ہے۔درخواست گزار نے وزارت قانون ، وفاقی حکومت ، شہباز شریف اور خواجہ سعد رفیق کو فریق بنایا۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ پروڈکشن آرڈر جاری کرنے سے قومی اسمبلی میں مسلسل تنازعے چل رہے ہیں، اور اس ضمن میں قومی اسمبلی رول آف بزنس 108آئین کے آرٹیکل 67سے متصادم ہے، درخواست گزار نے رول 108کی قانونی حیثیت پر سوال اٹھاتے ہوئے استدعا کی ہے کہ درخواست گزار کو سن کر فیصلہ کیا جائے،اور اس معاملہ میں اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

مزید :

صفحہ آخر -