پانی کی دستیابی ہماری بقاکامسئلہ ہے:خواجہ آصف

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہماری حکومت نےپانی کی دستیابی کیلیےکئی اقدامات کیے ہیں،پانی کی دستیابی ہماری بقاکامسئلہ ہے۔
جیو کےپروگرام’’نیا پاکستان‘‘میں گفتگوکرتے ہو ئےمسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عالمی فورم پرغلطیاں بھی ہوجاتی ہیں لیکن حساسیت کاخیال رکھاجائے،ایران کے ساتھ بھی گزشتہ 5 سال میں تعلقات بہت بہتر کیے ہیں،ممالک کےدرمیان وقار کےساتھ تعلقات آگے بڑھانےچاہییں ،سفارتی ملاقات میں بتایاجاتاہےکہ صرف ملاقات ہوگی یابات چیت بھی،بیوروکریسی اہم معاملات کوصرف ایک خاص حدتک روک سکتی ہے،ہم نے1991کےبعدنئےواٹرچارٹرکےمعاہدے پردستخط کرائے ہیں،پانی کےمعاملےپراعدادوشمارکےساتھ اقدامات ظاہرکرسکتاہوں،ہماری حکومت نےپانی کی دستیابی کیلیےکئی اقدامات کیے ہیں،پانی کی دستیابی ہماری بقاکامسئلہ ہے،ہمیں ایسی فصلیں اگانی چاہییں جس میں پانی کم استعمال ہوتا ہو.