جون، جولائی میں لوڈشیڈنگ مزید کم ہو گی: وزارت پانی وبجلی

جون، جولائی میں لوڈشیڈنگ مزید کم ہو گی: وزارت پانی وبجلی
جون، جولائی میں لوڈشیڈنگ مزید کم ہو گی: وزارت پانی وبجلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پانی وبجلی کو بتایا گیا ہے کہ جون اور جولائی میں لوڈشیڈنگ مزید کم ہوجائے گی، رمضان المبارک میں سحری اور افطار کے اوقات میں تین تین گھنٹے لوڈشیڈنگ نہ ہوگی جبکہ کمیٹی نے خیبرپختونخوا کی شکایات دور کرنے کی ہدایت کی۔ کمیٹی کا اجلاس محمد ارشد لاشاری کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے بارے میں بریفنگ دی گئی، اجلاس میں بجلی کے تقسیم کار کمپنیوں کے سربراہوں کی شرکت، وزیرپانی وبجلی عابد شیر علی کی عدم شرکت پر ارکان کمیٹی نے ناراضگی کا اظہار کیا ۔ کمیٹی ارکان کو بریفنگ دیتے ہوئے سیکرٹری نے کہا کہ ملک میں بجلی کا شارٹ فال 2000 میگا واٹ ہے شہری علاقوں میں پانچ اور دیہی علاقوں میں چھ گھنٹے لوڈشیڈنگ ہورہی ہے۔ سیکرٹری نے مزید بتایا کہ رمضان میں افطاری اور سحری کے اوقات میں تین، تین گھنٹے لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی۔ اجلاس میں آئی ای ایس سی او کے علاقوں میں پانچ گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے آئی ای ایس سی او چیف نے بتایا کہ بجی شعبوں میں بلوں کی وصولی سو فیصد ہے لیکن آزاد کشمیر کی حکومت 250روپے فی یونٹ کو 15 روپے میں عوام میں فروخت کررہی ہے۔

مزید :

بزنس -