آرمی چیف کو امریکی جنرل جوزف کا فون ، پاکستانی طالبہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا

آرمی چیف کو امریکی جنرل جوزف کا فون ، پاکستانی طالبہ کے انتقال پر اظہار ...
آرمی چیف کو امریکی جنرل جوزف کا فون ، پاکستانی طالبہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو امریکی جنرل کمانڈر یو ایس سینٹ کام جنرل جوزف نے فون کرکے ٹیکساس میں فائرنگ سے جاں بحق طالبہ کے حوالے سے تعزیت کی ۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یوایس سینٹ کام کے کمانڈر جنرل جوزف نے آرمی چیف کو فون کر کے ان سے پاکستانی طالبہ سبیکا کے فائرنگ سے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ، بیان کے مطابق امریکی جنرل نے سبیکا کے اہل خانہ سے بھی اظہار تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا ۔

واضح رہے ٹیکساس کے شہر سانتافی کے ہائی سکول میں ایک طالب علم کی فائرنگ کے نتیجے میں سبیکا سمیت 9 طالبعلم اور ایک استاد ہلاک اور 10 افراد زخمی ہوگئے تھے۔ سبیکا شیخ امریکی حکومت کے طلبہ کے تبادلے کے پروگرام ”یوتھ ایکسچیج اینڈ سٹڈی پروگرام“ کے تحت امریکا میں زیر تعلیم تھی۔

مزید :

قومی -