غیرملکی مسافر پاسپورٹ پر5موبائل فون رجسٹرڈ کراسکتے ہیں،ایف بی آر 

غیرملکی مسافر پاسپورٹ پر5موبائل فون رجسٹرڈ کراسکتے ہیں،ایف بی آر 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نے موبائل فونز کی کسٹمز ڈیوٹی سے متعلق خبروں پر وضاحت کردی اور یہ بھی کہا کہ غیرملکی مسافر اپنے پاسپورٹ پر5موبائل فونز رجسٹرڈ کرسکتے ہیں۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے مطابق 500ڈالر سے زائد مالیت کے فون پر ٹیکس سے متعلق فرق ہے، پاسپورٹ اور شناختی کارڈ سے رجسٹریشن میں فرق9000روپے ہے۔ فرق ختم کرنے اور ایک فون کی اجازت کیلئے وی بوک موڈیول میں تبدیلی کی جارہی تھی کہ اس دوران پراسیس تکنیکی خرابی سے ودہولڈنگ ٹیکس چھوٹ سسٹم سے خارج ہوگئی۔ایف بی آر نے وضاحت کی کہ تکنیکی خرابی کے باعث پاسپورٹ پر فون رجسٹریشن پر36720روپے ڈیوٹی چارج ہونے لگی، مسئلے کے حل کی کوشش جاری ہے، تکنیکی ٹیم جانچ پڑتال کر رہی ہے۔یہ بھی بتایا گیا ہے کہ عائد ڈیوٹیز اور ٹیکسز کی درستگی کا معاملہ کل تک ٹھیک کر لیا جائے گا۔بورڈ آف ریونیو کا مزید کہنا ہے کہ جن افراد سے زائد ڈیوٹیز وٹیکسز لیے گئے ان کو وہ رقم واپس کردی جائے گی، ایف بی آر اس خرابی کی وجہ سے پیش آنے والی مشکل پر معذرت خواہ ہے۔
ایف بی آر

مزید :

صفحہ اول -