شدید گرمی اور پانی کی قلت کی وجہ سے آم کی پیداوار بھی متاثر

شدید گرمی اور پانی کی قلت کی وجہ سے آم کی پیداوار بھی متاثر
شدید گرمی اور پانی کی قلت کی وجہ سے آم کی پیداوار بھی متاثر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

عمرکوٹ(سید ریحان شبیر )موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث گرمی کی شدت کے بعد  نہری پانی کی  قلت کے باعث پھلوں کے بادشاہ آم کی پیدواربھی شدید متاثر ہوئی ہے ۔

تفصیلات کےمطابق سندھ میں حالیہ شدید گرمی کی لہراور نہروں میں پانی کی شدید قلت سےزراعت کا شعبہ شدید متاثر ہورہاہے ، زرعی پانی کےبحران کےباعث فصلیں پھلوں کےبادشاہ آم،کپاس،سمیت دیگر  فصلیں شدید متاثر ہورہی ہے۔عمومی طورپر آم مئی کے پہلے ہفتہ میں تیار ہوکر مارکیٹ پہنچ جاتا ہےتاہم گردآلود طوفانی ہوائیں چلنے ، گرمی کی شدت میں اضافے اور نہری پانی کی شدید قلت کے باعث آم ابھی تک مارکیٹ میں نہ پہنچ سکا۔

یہ امر قابل ذکر ہےکہ  پاکستان سب سے پہلےآم کی فصل سندھ میں آتی ہے، بعد پنجاب کا آم مارکیٹ میں آتاہے۔ آم کے باغات مالکان کاکہناہے کہ آموں کے پیدوار میں کمی کے باعث جہاں اندورن ملک اس کی قیمتیں بڑھیں گی، وہیں آموں کی برآمدات  میں بھی نمایاں کمی واقع ہوگی اور  زرمبادلہ کے ذخائر بھی متاثر ہوسکتے ہیں۔