تیونس کی خاتون نے ورلڈ مسلمہ ایورڈ جیت لیا

تیونس کی خاتون نے ورلڈ مسلمہ ایورڈ جیت لیا
تیونس کی خاتون نے ورلڈ مسلمہ ایورڈ جیت لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پرامبانن (ویب ڈیسک) انڈونیشیا میں دنیا بھر کی مسلمان خواتین کا خصوصی مقابلہ ”ورلڈ مسلمہ ایوارڈ“ تیونس کی خاتون فاطمہ نے جیت لیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق اس ایوارڈ کو مغربی مقابلہ حسن کا رد عمل تصور کیا جار ہا ہے، مقابلے کے فائنل میں پہنچنے والی 18خواتین نے سکارف پہنا، مقابلے میں جیتنے کیلئے نہ صرف انکی ظاہری حالت بلکہ ان کی اسلامی معلومات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

ایک آرگنائزر نے بتایا کہ ہم یہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ آیا یہ خواتین اسلامی طرز زندگی کو سمجھتی ہیں، اسلامی طریقے کے مطابق کھانا، پہننا اور زندگی گزارنے کے حوالے سے انکی معلومات کیا ہیں۔ ورلڈ مسلمہ ایوارڈ نے 2013ءمیں دنیا بھر میں توجہ حاصل کی تھی۔

مقابلے میں حصہ لینے والی برطانوی خاتون نے کہا کہ یہ مقابلہ نہ صرف مغربی مقابلہ حسن کے مدمقابل ہے بلکہ اسلام کیخلاف تعصب کے خاتمے میں بھی کردار ادا کریگا۔  بتائیں گے کہ ہم نارمل خواتین ہیں اور ہماری شادیاں دہشت گردوں سے نہیں ہوئیں، سر پر سکارف خوفزدہ کرنیوالی چیز نہیں۔

مقابلے میں شریک 18سے 27سال کی عمر کی خواتین میں تیونس کی ایک کمپیوٹر سائنٹسٹ اور بنگلہ دیش کی ایک ڈاکٹر بھی شامل ہے۔

مزید :

تفریح -