انگلینڈ کا ڈیوس کپ فائنلز میں ہالینڈ کو 2-1 سے ہرا کر فاتحانہ آغاز

انگلینڈ کا ڈیوس کپ فائنلز میں ہالینڈ کو 2-1 سے ہرا کر فاتحانہ آغاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میڈرڈ(آن لائن)انگلینڈ نے ڈیوس کپ فائنلز کے ابتدائی گروپ ٹائی میں ہالینڈ کو 2-1 سے ہرا کر فاتحانہ آغاز کر دیا۔ انگلینڈ کی طرف سے مینز سنگلز میں اینڈی مرے نے کامیابی حاصل کی جبکہ ڈین ایوانز کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ سپین میں جاری ڈیوس کپ فائنلز مقابلوں میں انگلینڈ نے ہالینڈ کو 2-1 سے شکست دے دی۔انگلینڈ کی طرف سے سنگلز میچز میں اینڈی مرے نے جبکہ ڈبلز مقابلوں میں جمی مرے اور نیل سکوپسکی نے کامیابی حاصل کی۔اینڈی مرے نے ہالینڈ کے ٹیلن گریکس پور کو سنگلز مقابلے میں شکست دی، دوسرے سنگلز مقابلے میں انگلینڈ کے ڈین ایوانز کو ہالینڈ کے رابن ہسی کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ مینز ڈبلز مقابلوں میں انگلینڈ کے جمی مرے اور نیل سکوپسکی نے ہالینڈ کے ویسلے اور جین جولین راجر کو شکست دی۔ یوں انگلینڈ نے ڈیوس کپ فائنلز کے ابتدائی گروپ ٹائی میں ہالینڈ کو 2-1 سے شکست دی۔ روس، آسٹریلیا، کینیڈا اور سپین کی ٹیمیں کوارٹر فائنل میں پہنچ چکی ہیں۔ واضح رہے کہ دیوس کپ فائنلز سیمی فائنلز 23 نومبر جبکہ فائنل 24 نومبر کو کھیلا جائے گا۔#/s#