فردوس باجی ہر وقت بولنا ضروری نہیں ہوتا،طلال چوہدری کا طنز

فردوس باجی ہر وقت بولنا ضروری نہیں ہوتا،طلال چوہدری کا طنز
فردوس باجی ہر وقت بولنا ضروری نہیں ہوتا،طلال چوہدری کا طنز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)رہنمامسلم لیگ نون طلال چوہدری نے معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے طنز کیاہے کہ فردوس باجی ہر وقت بولنا ضروری نہیں ہوتا۔قوم کا مفاد قربان کرکے ہی آپ اس منصب تک پہنچے ہیں۔عمران نیازی کے بنائے تیسرے پاکستان میں سیاسی انتقام ، غربت او رمہنگائی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی نالائقی نے پورے سسٹم پارلیمان اور اداروں کو یرغمال بنایا ہواہے۔
طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ علامہ اقبال اورقائداعظم محمد علی جناح کے نظریے پر عمل کرنا آپ کے بس کی بات نہیں ہے۔
واضح رہے کہ و زیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف احتساب پر یقین رکھتی ہے۔انہوں نے کہاطیارے پر لندن جانے کی تصاویر بتا رہی ہیں کہ میاں صاحب کتنے ہشاش بشاش ہیں،جس الیکشن کمیشن نے انتخابات کروائے اپوزیشن اسی سے دوا لینے گئی۔ مسلم لیگ نون کومخاطب کرتے ہوئے معاون خصوصی نے کہاکہ ”چیف الیکشن کمشنر کو سیاسی دھمکیاں دینا بند کریں۔سپریم کورٹ پرآپ نے حملہ کیا یا بریف کیسوں کی چمک آپ دکھاتے رہے۔آج نئے بھیس میں پھر قوم کو دھوکا دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔احسن صاحب آپ جس مشن ٹوئنٹی ٹوئنٹی پر ہیں وہ پورا نہیں ہونے والا۔ عمران خان 2018 میں پانچ سالہ سیریزجیت چکے ہیں۔“

مزید :

اہم خبریں -قومی -