امریکہ میں تیز رفتار کار نے کرسمس پریڈ کے شرکا کو کچل دیا ، متعدد افراد ہلاک

امریکہ میں تیز رفتار کار نے کرسمس پریڈ کے شرکا کو کچل دیا ، متعدد افراد ہلاک
امریکہ میں تیز رفتار کار نے کرسمس پریڈ کے شرکا کو کچل دیا ، متعدد افراد ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیو یارک ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) امریکہ کی ریاست وسکانسن کے شہر مل واو کے قریب کرسمس پریڈ کی جا رہی تھی کہ اچانک ایک تیزرفتار کار بے قابو ہو کر پریڈ کے شرکاء پر چڑھ دوڑی ، حادثے میں متعدد افراد ہلاک ہو گئے ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق واقعہ گزشتہ شام 5 بجے کے قریب  واؤکیشا ٹاؤن میں پیش آیا  جہاں سرخ رنگ کی سپورٹس کار نے بیسیوں افراد کو کچل دیا۔ پولیس نے واقعے میں بچوں سمیت 23 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی جبکہ اموات کی درست تعداد نہیں بتائی گئی ۔

پولیس کے مطابق گاڑی کو تحویل میں لے لیا گیا ہے جبکہ ڈرائیور کو گرفتار کر کے تفتیش کا عمل جاری ہے ۔ ادھر وائٹ ہاؤس  کی جانب سے واقعے پر کہا گیا کہ صدر جوبائیڈن کو واقعے سے متعلق آگاہ کر دیا گیا ہے ، واؤ کیشا شہر کی صورتحال پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے ، ریاستی حکام کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی ہے ، 

مزید :

اہم خبریں -