پاکپتن میں مہنگائی سے پریشان دولہا اپنی بارات کس چیز پر لے کر پہنچ گیا؟ ہر کوئی حیران

پاکپتن میں مہنگائی سے پریشان دولہا اپنی بارات کس چیز پر لے کر پہنچ گیا؟ ہر ...
پاکپتن میں مہنگائی سے پریشان دولہا اپنی بارات کس چیز پر لے کر پہنچ گیا؟ ہر کوئی حیران

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پاکپتن(ویب ڈیسک) نئے پاکستان میں مہنگائی سے تنگ دلہا موٹر سائیکل پر دلہن لینے پہنچ گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکپتن کے علاقے محلہ شاہد نگر کا دلہا شاہ زیب شاہ بڑھتی مہنگائی کے باعث احتجاجا دلہن لینے گاڑی کی بجائے موٹر سائیکل پر شادی ہال پہنچ گیا۔

اس موقع پر دلہا شاہ زیب شاہ کا کہنا تھا کہ نئے پاکستان میں مہنگائی بہت ہوچکی ہے، گاڑی والے دس ہزار روپے مانگ رہے تھے، اس لئے موٹر سائیکل میں 200 روپے کا پیٹرول ڈلوا کی دلہن لینے آگیا ہوں۔