”کیا مالاکنڈ میں زمینوں سے متعلق بندوقیں نکال کر فیصلے کیئے جاتے ہیں “جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے اہم کیس میں ریمارکس
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران مالاکنڈ میں ریونیو ریکارڈ نہ ہونے کا انکشاف ہواہے ۔
سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے مالاکنڈ کی رہائشی خاتون کی وراثتی جائیداد میں حصے سے متعلق کیس کی سماعت کی ، دوران سماعت مالاکنڈ میں ریونیو ریکارڈ نہ ہونے کا انکشاف ہوا ، جس پر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ مالاکنڈ میں ریونیو ریکارڈ کیوں نہیں ، کیا حکومت سور ہی ہے ، کیا مالاکنڈ میں زمینوں سے متعلق بندقیں نکال کر فیصلے کیے جاتے ہیں ، کیسے پتہ چلے گا کہ مالاکنڈ میں کون سی زمین کس کی ملکیت ہے ۔ عدالت نے خاتون کی درخواست ابتدائی سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے ہیں ۔