باپ نے ڈیڑھ سالہ بیٹے کو فائرنگ کرکے قتل کردیا
اوکاڑہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) نواحی علاقے میں باپ نے فائرنگ کرکے اپنے ڈیرھ سالہ بیٹے کو قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق افسوسناک واقعہ اوکاڑہ کے نواحی گاؤں 25 ٹو آر میں پیش آیا۔ ملزم مقصود اور اسکی بیوی صباء کے درمیان ناچاقی چل رہی تھی جس پر صباء اپنے والدین کے گھر چل گئی۔وقوعہ کے وقت مقصود بیوی کو منانے سسرال گیا جہاں بیوی نے اس کے ساتھ جانے سے انکار کردیا جس پر ملزم نے فائرنگ کرکے اپنے ڈیڑھ سالہ بیٹے صارم کو قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔پولیس کے مطابق واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔مزید قانونی کارروائی جاری ہے جلد ہی ملزم کو گرفتار کرلیا جائے گا۔