گٹکا فروخت کرنے والے10 شہری گرفتار
لاہور(کر ائم رپو رٹر)ایس پی سٹی کیپٹن (ر)قا ضی علی رضا کی ہد ایت پر شادباغ پولیس نے پابندی کے باوجود گٹکا فروخت کرنیوالے 10 ملزمان گرفتار کر لیے۔تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی مصر ی شا ہ سر کل محمد احسا ن شر ف بٹ اور ایس ایچ او شادباغ سب انسپکٹر محمد شہر یا ر نے کریک ڈاون کے دوران گٹکا فروخت کرنیوالے ملزمان حسنین،احمد، فراز،عثمان، واجد، شعبان،سورج،وسیم، شاہ زیب،چاند کو خفیہ اطلاع پر گٹکا سمیت گرفتارکر کے مقدمات درج کر لیے۔