بھارتی شخص نے دوست سے بیوی کا ریپ کروا ڈالا
ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی پولیس نے بیوی کا دوست سے ریپ کروانے اور نازیبا ویڈیوز کے ذریعے اسے بلیک میل کرنے والے شخص کو دوست سمیت گرفتار کر لیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق متاثرہ خاتون آگرہ کے سیتا نگر میں مزدوری کرتی ہے جبکہ خاتون کا اپنے شوہر سے ایک 12 سال کا بیٹا بھی ہے، ملزمان اور خاتون کا نام خفیہ رکھا گیا ہے۔ سفاک بھارتی شخص نے پہلے اپنے نشئی دوست کو بیوی سے زیادتی کرنےکیلئے قائل کیا اور پھر زیادتی کے دوران بیوی کی نازیبا ویڈیوز ریکارڈ کرلیں، بعد ازاں پیسوں کے پجاری شخص نے اہلیہ کو اس کی نازیبا ویڈیوز دکھا کر 2 لاکھ بھارتی روپے کا مطالبہ کیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی شخص نے بیوی کو دھمکی دی کہ اگر اہلیہ اسے 2 لاکھ بھارتی روپے ادا نہیں کرتی تو وہ اس کی نازیبا ویڈیوز کو آن لائن پوسٹ کردے گا، خاتون نے اپنے شوہر سے ویڈیو وائرل نہ کرنے کی التجا کی لیکن شوہر 2 لاکھ بھارتی روپے کیلئے بضد تھا۔جس کے بعد متاثرہ خاتون نے پولیس میں شکایت درج کروا دی، متاثرہ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ اس کے شوہر نے اسے نشہ آور چیز پلا کراپنے دوست سے زیادتی کروائی اور ویڈیو بھی بنالی۔بھارتی پولیس نے مقدمہ درج ہونے کے بعد درندہ صفت شخص کو دوست سمیت گرفتار کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔