ٹرسٹ بورڈ ملازمین کے مسائل جلد حل کریں گے، صدیق الفاورق

ٹرسٹ بورڈ ملازمین کے مسائل جلد حل کریں گے، صدیق الفاورق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  لاہور (کامرس رپورٹر)چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ محمد صدیق الفاورق نے کہا کہ ملازمین ٹرسٹ بورڈ کی آمدنی بڑھانے اور مزید منافع بخش بنانے کے لیے میرا ساتھ دیں اور پوری ایماند اری سے اپنی ڈیوٹی سر انجام دیں، میں ملازمین کے مسائل سے آگاہ ہوں انہیں جلد حل کر دیا جائے گا اور میڈیکل ا و رہائش سمیت دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی، ہاؤس رینٹ سبسڈی یکم جنور ی 2016سے دی جائے گی ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزبورڈ آفس میں افسران و ملازمین کی کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سیکرٹری بورڈ اکرام الحق ،ایڈیشنل سیکرٹری شرائز خالد علی ،سٹاف آفیسر ظفر اقبال ، ڈپٹی سیکرٹری سروسز محمد بورٹا ،ڈپٹی سیکرٹری رانا طارق جاوید ، پی آر اوعامر حسین ہاشمی ، چیف انجینئر طاہر محمود،پروٹوکول اسسٹنٹ گلریز چوہدری، ایمپلائز یونین کے جنرل سیکرٹری عبدالوحید خان سمیت افسران و ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین بورڈ نے مزید کہا کہ ملازمین افواہوں پر کان نہ دھریں میر ی خواہش ہے کہ بورڈ کے ہر ملازم کو ریٹائرمنٹ پر فلیٹ دیا جائے،ٹرسٹ بورڈ کو خسارے سے نکال دیا ہے جبکہ آمدنی اضافہ ہوا ہے،جانکی دیوی ہسپتال اور ٹرسٹ کے زیر انتظام سکولز اور کالجز کو بھی خسارے سے نکال کر منافع بخش ادارے بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں ،تمام زون میں پراپرٹی کی ڈویلپمنٹ کے لیے درخواستیں وصول کی جارہی ہیں تاکہ بہتر منافع کمایا جا سکے، دسمبر2016تک بورڈ کی آمدنی ایک ارب ہو جائے گی،انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہندؤں اور سکھوں کی خدمت کر کے انڈیا کو دکھائیں گے کہ ہم ا قلیتوں سے کتنی محبت کرتے ہیں۔

مزید :

علاقائی -