لالی راج کا عامرسمیع خان کی ویڈیو کے لئے انتخاب

لالی راج کا عامرسمیع خان کی ویڈیو کے لئے انتخاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( فلم رپورٹر) بھنگڑا سٹار عامر سمیع خان کو ڈمپل گرل مل گئی،ماڈل واداکارہ لالی راج ’’تیرے ڈمپل کمال لگدے‘‘ میں ماڈلنگ کریں گی۔ عامر سمیع خان کو اپنے نئے گانے’’تیرے ڈمپل کمال لگدے‘‘ کیلئے ایسی ماڈل کی تلاش تھی جس پر سچ میں ڈمپل پڑتے ہوں مگر کافی تلاش کے بعد بھی انہیں مذکورہ لڑکی نہیں ملی۔کافی عرصہ تلاش و بسیار کے بعد انہیں آخر کار ڈمپل گرل مل ہی گئی۔اداکارہ و ماڈل لالی راج سے ملنے کے بعد عامر سمیع خان کو لگا کہ لالی راج ہی ان کی ڈمپل گرل بن سکتی ہے کیونکہ لالی راج کی گالوں پر سچ میں ڈمپل پڑتے ہیں۔اس گانے کا میوزک استاد خاور حسین نے ترتیب دیا ہے اس گانے کی ویڈیو ڈائریکشن ملک آصف شہزاد دیں گے جبکہ اس کا سٹوری بورڈ معروف آر جے مس ثمرین عامر لکھیں گی۔اس ویڈیو میں لالی راج کے ساتھ معروف ماڈل فیصل بٹ،میاں وقاص اور بابری بٹ ماڈلنگ کریں گے۔سٹائل و میک اپ نیناز سیلون کا ہوگا جبکہ وارڈ روب لیو کانسیپٹ مہیا کرے گی۔اس کے ڈی او پی اے ڈی ملک ہوں گے۔عامر سمیع خان نے بتایاکہ لالی راج ایک بہت اچھی ماڈل و پرفارمر ہیں اور اب تک بہت سارے ویڈیوز میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں عامر سمیع خان نے مزید کہاکہ مجھے ڈمپل گرل کی تلاش تھی اور خوش قسمتی سے لالی راج کو ڈمپل پڑتے ہیں۔
یہ ویڈیو بہت جلد ساز گولڈ پروڈکشن اور کلک سٹوڈیو کے اشتراک سے تیار کیا جائے گا۔

مزید :

کلچر -