اورکزئی ، ملاخیل کے متاثرین کی دس سال بعد اپنے علاقوں کو واپسی

اورکزئی ، ملاخیل کے متاثرین کی دس سال بعد اپنے علاقوں کو واپسی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اورکزئی( آن لائن) قبائلی ضلع اورکزئی کے علاقہ ملاخیل کے متاثرین کی دس سال بعد اپنے علاقوں کو واپسی۔یخ کنڈو مقام پر انٹری چیک پوسٹ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں، سیکورٹی کی سخت ترین انتظامات۔ متاثرین کو امداد نہ ملنے کی شکایت۔ تفصیلات کے مطابق قبائلی ضلع اورکزئی کے اپر تحصیل کے دور افتادہ علاقہ ملاخیل قبیلے کے متاثرین کی واپسی کا عمل شروع ہوگیا ہے۔ اے سی اپر تحصیل حیدر حسین نے بتایا کہ اپر تحصیل کے دور افتادہ علاقہ ملاخیل 25 دیہاتوں کی متاثرین دس سال بعد اپنے اعلاقوں کو واپس جانے کا عمل شروع ہوگیا ہے۔ آج بیس اکتوبر کو الف خیل کلی ۔ستر کلی۔ بقر گھڑی۔کنز کلی۔مانز گھڑی۔اوڑے کلی۔ وغیرہ۔کے علاقوں کے 1864خاندان واپس جا چکے ہیں۔ ملاخیل متاثرین کے واپسی کا یہ عمل 20 سے 26 اکتوبرتک جاری رہے گا۔ملاخیل متاثرین کے لئے انٹری چیک پوسٹ یخ کنڈو کے مقام پر بنایا گیا ہے۔ انٹری چیک پوسٹ کے علاقے میں سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہے۔ ۔ جبکہ دوسرے جانب واپس جانے والے متاثرین نے اورکزئی انتظامیہ کے ناقص انتظامات پر شدید تنقید کی ہے۔ خیال خان۔ گل کمال۔ اصغر خان نے متاثرین کو امداد نا ملنے پر سخت احتجاج کیا۔

مزید :

علاقائی -