سانحہ ماڈل ٹاؤن، 7پولیس افسروں کی بریت درخواستوں پر سماعت ملتوی

 سانحہ ماڈل ٹاؤن، 7پولیس افسروں کی بریت درخواستوں پر سماعت ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج اعجازاحمد بٹر نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں 7پولیس افسروں کی بریت کی درخواستوں پر سماعت 4نومبر تک ملتوی کرد ی  عدالت نے کیس ٹرانسفر سے متعلق عدالت عالیہ کے حکم کی کاپی بھی آئندہ سماعت پر طلب کر لی عوامی تحریک کے وکیل نے لاہور ہائیکورٹ میں کیس ٹرانسفر کرنے کی درخواست دائر کر رکھی ہے جس میں عوامی تحریک کے وکیل نعیم الدین چوہدری ایڈووکیٹ نے سماعت مؤخر کرنے کی استدعا کی ہے  سابق آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا، سابق ڈی آئی جی آپریشنز رانا عبد الجبار،سابق ایس پی طارق عزیز، سابق ڈی ایس پی خالد ابو بکر، سابق ڈی ایس پی میاں شفقت،سابق انسپکٹر بشیر نیازی،سابق ٹی ایم او لاہور علی عباس،سابق ڈی آئی جی آپریشنز رانا عبد الجبار نے بریت کی درخواستیں ہیں،یادرہے کہ سابق ڈی سی لاہور کیپٹن عثمان احمد کی بریت کی درخواست منظور ہو چکی ہے۔

مزید :

علاقائی -